پاکستان

وزیر اعظم کا ایران، امریکہ مذاکرات میں پیشرفت پر اطمینان

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکہ کے مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کابینہ کے اجلاس میں اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکہ کے مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق، وزیر اعظم نے کابینہ کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس کے دوران پاکستان کی سفارتی کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے نائب وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مذاکرات میں پیشرفت پر خوشی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ پاکستان مثبت پیشرفت کے لیے پرامید ہے اور عالمی سطح پر ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس سے کئی دہائیوں کے بعد دنیا کی امیدوں کا مرکز بن رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button