بزنس

انٹربینک میں روپیہ مضبوط، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی برتری

احتشام مفتیFebruary 11, 2025
facebook twitter whatsapp mail

کراچی: زرمبادلہ کے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔

معیشت میں اصلاحات اور مطلوبہ شرائط پر پیشرفت کے نتیجے میں آئی ایم ایف جائزہ ممکنہ طور پر بہتر ہونے اور نجکاری حکمت عملی جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ایک بار پھر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔

تاہم اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 281روپے سے تجاوز کر گیا۔ اس طرح سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے کی مخالف سمت پر گامزن رہی۔

عالمی سطح پر ڈالر مضبوط ہونے اور بیرونی ادائیگیوں کے مسائل کو انٹربینک مارکیٹ نے نظرانداز رکھا، کاروبار کے تمام دورانیے میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 24پیسے کی کمی سے 278روپے 97پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

تاہم کاروبار کے دوران معیشت میں زرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 279روپے 16پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 05پیسے کے اضافے سے 281روپے 04پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button