کھیل

ویب ڈیسک January 27, 2025 facebook twitter whatsapp mail ملتان: پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں بہت کچھ سیکھنے کوملا، ڈومیسٹک میں بھی ایسی پچز بنانا ہوں گی۔ میچ کے بعد گفتگو میں کپتان شان مسعود نے کہا کہ پہلا میچ جیتنے کے بعد دوسرا میچ ہارنے کا افسوس ہے، اسپن ٹریک پر لمبی پارٹنرشپ بہت ضروری ہے۔ شان مسعود نے کہا کہ ہم نے ان کنڈیشنز میں چار میں سے تین میچ جیتے، ان پچوں پر ہمارے بلے بازوں نے اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش ککی جو حوصلہ افزا ہے۔ شان مسعود نے کہا کہ جو رزلٹ چاہتے تھے وہ نہیں آیا۔ پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی آخری دو وکٹ پر پارٹنر شپ کافی مہنگی پڑی۔ ان پچز پر میچ کا رزلٹ بہت جلدی طے ہوجاتا ہے۔ ہم نے ڈومیسٹک کرکٹ ان کنڈیشنز پر نہیں کھیلی،اس لیے ہمیں ان پچز کو ڈومیسٹک میں آزمانا ہوگا۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھویٹ نے کہا کہ ملتان جیسی پچز پر پرفارم کرنا ہم سب کے لیے بڑا چیلنج تھا، نئے لڑکوں کے ساتھ سیریز کو برابر کرنا بہترین پرفارمنس ہے۔ کریگ براتھویٹ کا کہنا تھا کہ ملتان کے ٹریک پر کم بیک کرکے میچ جیتنے کی بہت خوشی ہے، ہم نے پاکستان میں کئی سال سے نہیں کھیلا، اس لیے یہاں آکر ایک نوجوان گروپ کے طور پر میچ جیتنا نا ناقابل یقین ہے، یہ ایک اچھا تجربہ تھا facebook twitter

کراچی:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ میں چند خوشگوار لمحات بھی دیکھنے کو ملے جس میں جومیل واریکن کا ساجد خان کو آؤٹ کرکے جشن منانا بھی شامل ہے۔

ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان ٹیم 254 رنز ہدف کے تعاقب میں 133 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی تھی۔

قومی ٹیم کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ساجد خان تھے جنہیں ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومیل واریکن نے کلین بولڈ کیا۔ جومیل واریکن نے وکٹ لینے کے بعد ساجد خان کے انداز میں ہی جشن منایا جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مزید پڑھیں؛ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے اسپنرز کا ٹیسٹ سیریز میں منفرد ریکارڈ

ویسٹ انڈین اسپنر نے جشن مناتے ہوئے پہلے ساجد خان کو چار انگلیاں دکھائیں، پھر ایک ٹانگ اوپر کرکے اپنا ہاتھ ٹانگ پر مارا جبکہ دوسرا ہاتھ فضا میں بلند کرکے آؤٹ کا اشارہ کیا۔

جومیل واریکن کی جانب سے وکٹ لینے کے بعد اس طرح جشن منانے پر ساجد خان بھی مسکرا دیے اور پویلین کی طرف چلے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button