کھیل
چیمپئینز ٹرافی؛ افغان ٹیم پاکستان پہنچ گئی

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کیلئے افغانستان کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔
کپتان حشمت اللہ شاہدی کی قیادت افغانستان ٹیم دبئی سے براستہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی، جہاں پی سی بی حکام نے افغان ٹیم کا استقبال کیا۔
کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی حصار میں ٹیم ہوٹل پہنچایا گیا۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ آسٹریلیا کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئی، 3 اہم کھلاڑی باہر
افغانستان ٹیم آرام کے بعد کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی، افغان ٹیم چیمپئینز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 21 فروری کو جنوبی افریقا کیخلاف کراچی میں کھیلے گی۔