شوبز
ویب ڈیسک January 29, 2025 facebook twitter whatsapp mail برطانوی نژاد پاکستانی صحافی، مصنف اور فلم ساز ریحام خان نے اپنی ایک پرانی دلہن بنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی، جس کے ساتھ ایک جذباتی پیغام بھی لکھا۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی اور مداحوں نے اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ ریحام خان نے کیپشن میں ماضی کی تلخ یادوں کا ذکر کرتے ہوئے ’یادِ ماضی عذاب ہے یا رب، چھین لے حافظہ میرا‘ کا شعر لکھا۔ انہوں نے معاشرتی روایات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پر روایات اور رسم و رواج کا بوجھ ڈال دیا جاتا ہے، چاہے وہ میک اپ ہو، زیورات ہوں یا ذمہ داریوں کی زنجیریں۔ انہوں نے خواتین کے لیے ایک مثبت پیغام دیتے ہوئے کہا: “آئیں، دنیا کو اپنی بیٹیوں کے لیے بدلیں، انہیں آزاد کریں، وہ کبھی بھی بوجھ نہیں بنیں گی بلکہ وہی ہاتھ ہوں گے جو آپ کو بڑھاپے میں سہارا دیں گے۔”

بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے دبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں الو ارجن، پربھاس، رام چرن، یش، مہیش بابو اور وجے تھلاپاتھی جیسے مشہور ساؤتھ انڈین اداکاروں کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی اور ان سے ایک انوکھی فرمائش کر ڈالی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے تقریب میں ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب میرے بہترین دوست ہیں، لیکن انہوں نے ایک دلچسپ فرمائش کرتے ہوئے کہا: “انہیں اتنی تیزی سے ناچنا بند کرنے کی ضرورت ہے، میرے لیے ان کے ساتھ چلنا مشکل ہو جاتا ہے!”
شاہ رخ خان کے اس مزاحیہ بیان پر تقریب میں موجود لوگ خوب محظوظ ہوئے اور ان کی حسِ مزاح کی تعریف کی گئی۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان اس وقت اپنی نئی فلم “کنگ” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کی بیٹی سہانا خان اور اداکار ابھیشیک بچن بھی اہم کردار ادا کریں گے۔