Uncategorized

نوجوانوں میں جلد اموات کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی

ویب ڈیسکFebruary 05, 2025
facebooktwitterwhatsappmail

امریکا میں ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ منشیات کی زیادہ مقدار اور خراب صحت کی وجہ سے نوجوان بالغ افراد توقع سے زیادہ شرح پر جلد مر رہے ہیں۔

محققین نے جاما نیٹ ورک اوپن میں رپورٹ کیا کہ 25 سے 44 سال کے بالغ افراد میں جلد موت کی شرح 2011 سے پہلے کے مقابلے 2023 میں 70 فیصد زیادہ تھی۔

یونیورسٹی آف مینیسوٹا میں سوشیالوجی کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر، الزبتھ رگلی نے کہا کہ کورونا سے پہلے کی سطح کی بنیاد پر جلد اموات توقع سے زیادہ رہیں۔

تاہم انہوں نے بتایا کہ یہ اموات کورونا سے پہلے ہی 25 سے 44 سال کی عمر کے بالغوں میں شروع ہوگئی تھیں جو 2019 میں توقع سے تقریباً 35 فیصد زیادہ تھیں۔

پھر وبائی مرض کے دوران، 2019 کے مقابلے میں نوجوان بالغوں میں یہ اموات تقریباً تین گنا بڑھ گئیں۔

2023 تک نوجوان بالغوں میں شرح اموات تو کم ہو گیا تھا لیکن جلد اموات کی شرح توقع سے 70 فیصد زیادہ بڑھ گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button