Uncategorized
سپریم کورٹ میں پہلی بار اوپن ایئر تقریب حلف برداری کا فیصلہ

سپریم کورٹ میں پہلی بار اوپن ایئر تقریب حلف برداری منعقد کیے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق حلف برداری تقریب سپریم کورٹ کے احاطہ میں ہوگی، سپریم کورٹ سات ججز کھلی فضا میں پہلی بار ایک ساتھ حلف اٹھائیں گے، سپریم کورٹ احاطہ میں چیف جسٹس پاکستان اور سات ججز کی کرسیاں لگا دی گئیں۔
اس میں کہا گیا کہ احاطہ سپریم کورٹ میں پانچ سے چھ سو کرسیاں لگائی جا رہی ہیں، کھلے مقام پر حلف برداری کا فیصلہ مہمانوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ججز، ان کے اہلخانہ اور رفقاء بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔