شوبز

ویب ڈیسک February 11, 2025 facebook twitter whatsapp mail پاکستان شوبز کی اداکارہ منشا پاشا نے اپنی پہلی شادی کو زندگی کا مشکل ترین وقت قرار دے دیا۔ منشا پاشا حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مشکل ترین لمحات پر گفتگو کی اور اپنی پہلی شادی کے بارے میں کھل کر بات کی۔ منشا نے اپنی پہلی شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کا سب سے مشکل وقت قرار دیا انہوں نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی اور کالج کا دوران کی زندگی کے سب سے زیادہ چیلنجنگ ادوار تھے۔ انہیں مستقبل کے بارے میں شدید بے یقینی کا سامنا تھا، لیکن وقت کے ساتھ احساس ہوا کہ یہی مشکلات شخصیت کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ 2014-2015 ان کے لیے ایک نہایت مشکل وقت رہاق، جب وہ کام میں مصروف تھیں، شادی شدہ زندگی گزار رہی تھیں، اور اسی دوران ان کے والد کو کینسر تشخیص ہوا جبکہ ان کی والدہ کو دل کا دورہ پڑا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے سب کچھ بکھر رہا ہو۔ یاد رہے کہ 2013 میں منشا پاشا کی شادی اسد فاروقی سے ہوئی تھی، جو 2018 میں ختم ہوگئی، تاہم اب منشا پاشا معروف وکیل جبران ناصر کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں۔ حیدرآباد میں پیدا ہونے والی اور کراچی میں پرورش پانے والی منشا پاشا نے ڈرامہ ’ہمسفر‘ میں ایک معاون کردار کے ذریعے شوبز میں پہچان حاصل کی۔ جس کے بعد زندگی گلزار ہے، شہر ذات، محبت صبح کا ستارہ ہے اور سراب جیسے مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

پاکستانی اداکار فیروز خان کی ایک پریس کانفرنس میں تاخیر سے آمد کے بعد خاتون صحافی سے تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہونے پر ان کی بہن اور معروف اداکارہ، حمائمہ ملک، بھائی کے حق میں سامنے آگئیں۔

حمائمہ ملک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ عام طور پر ایسی باتیں نہیں کرتیں، لیکن آج وہ یہ کہنا چاہتی ہیں کہ چاہے کوئی اداکار ہو، سلیبرٹی ہو، یوٹیوبر یا ٹک ٹاکر، میڈیا انہیں اسٹار نہیں بناتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button