پاکستان

فیصل جاوید کو طیارے سے آف لوڈ سے متعلق درخواست، ڈائریکٹر ایف آئی اے ذاتی حیثیت میں طلب

پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید کو طیارے سے آف لوڈ کرنے کے خلاف درخواست پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کو طیارے سے آف لوڈ کرنے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پرجسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس ثابت خان پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود فیصل جاوید کوآف لوڈ کرنا توہین عدالت ہے۔

درخواست گزار کے مطابق ایئرپورٹ پر ایف آئی اے حکام کو عدالت کا حکم نامہ بھی دکھایا تاہم جانے نہیں دیا گیا۔ عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  تحریک انصاف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ آئین ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے۔ اب سب نے مل کر نکلنا ہو گا۔ ہم نکلیں گے تو بانی پی ٹی آئی بھی باہر آئیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ عمرہ کے لیے جا رہا تھا ایئرپورٹ پر آف لوڈ کیا گیا۔ عدالتی حکم نامے کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے مجھے روکا گیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button