دنیا

بارسلونا میں یومِ پاکستان کی تقریب، پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی

بارسلونا کے مرکز میں استحکامِ پاکستان اوورسیز فورم سپین کے زیرِ اہتمام یومِ پاکستان سیمینار اور ریلی کا انعقاد ہوا۔

تقریب میں کشمیری رہنما سردار صدیق خان، آئی پی او ایف بیلجیم کے صدر راجہ محمد خالد، اور فرید خان بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔

ریلی میں شرکاء نے پاکستانی پرچم اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

بانی و صدر آئی پی او ایف شہزادہ عثمان طاہر نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے سب کو متحد ہونا ہوگا۔ آخر میں ملک و ملت کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button