دنیا

پاکستان قونصلیٹ بارسلونا میں یومِ پاکستان جوش و خروش سے منایا گیا

بارسلونا: پاکستان قونصلیٹ بارسلونا میں یومِ پاکستان کی پُروقار تقریب جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر قونصل جنرل پاکستان، محترم مراد علی وزیر نے تقریب کی صدارت کی اور معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

تقریب میں گورنر بارسلونا ماری کارمین گارسیا، سوشلسٹ پارٹی کے ممبر اسمبلی ارنستو کاریون، جاکیلین باکا، مقامی سیاسی رہنماؤں، پولیس کے نمائندوں اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ قونصل جنرل نے معزز مہمانوں کو پاکستانی ثقافتی تحائف پیش کیے، جس سے پاکستان کی ثقافتی روایات کو اجاگر کیا گیا۔

اس موقع پر حافظ عبدالرزاق صاحب کو خاص طور پر سپانش اور ایشیائی کمیونٹی، خصوصاً پاکستانی کمیونٹی کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں ایک شیلڈ پیش کی گئی۔ تقریب کے دوران پاکستان کے قومی دن کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور پاک-اسپین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے پاکستانی ثقافت اور روایات کی بھرپور پذیرائی کی اور پاکستان کے ساتھ اپنے مثبت تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button