پاکستان
چوہدری ناصر چوہان کی آرمی چیف سے خصوصی ملاقات
اوورسیز پاکستانی دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں، ہمارے دل ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
پاک فوج کے ان جانبازوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے وطنِ عزیز کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا
پاکستان میں جاری اوورسیز کنونشن کے موقع پر دنیا بھر سے آئے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کی شرکت نے ایونٹ کو بین الاقوامی اہمیت دی۔ اس اہم موقع پر بیلجیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ممتاز کاروباری، سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری ناصر چوہان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید آصف منیر سے خصوصی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران چوہدری ناصر چوہان نے کہا کہ ہم دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں، ہمارے دل ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے پاک فوج کے ان جانبازوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے وطنِ عزیز کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
چوہدری ناصر چوہان نے آرمی چیف کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملک کی سلامتی و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔