اندرلخت میں ٹریفک پالیسی پر ہنگامہ، علی حسنین جوئیہ کی پراثر تقریر
تاجروں اور رہائشیوں کے مسائل پر مقامی کونسلر کی پراثر تقریر، کمیونٹی میں جوش و خروش

برسلز (اندرلخت )برسلز کے علاقے اندرلخت میں واقع روئی وائیے روڈ پر اچانک نافذ ہونے والی یکطرفہ ٹریفک کی پالیسی نے پورے محلے کو ہلا کر رکھ دیا۔
تاجر پریشان، رہائشی مضطرب، اور سڑکیں شور و غل سے بھر گئیں۔کونسل اجلاس میں انہوں نے نہ صرف پرجوش تقریر کی، بلکہ مقامی کمیونٹی کی حقیقی آواز بن کر سامنے آئے۔
انہوں نے تاجروں کی بے بسی، رہائشیوں کی مشکلات اور کاروباری نقصان کو دل سے بیان کیا۔ ان کا کہنا تھا: یہ سڑک صرف راستہ نہیں، ہماری روزی روٹی کا مرکز ہے۔
ان کی تقریر نے صرف سیاستدانوں کو ہی نہیں، عوام کو بھی جھنجھوڑ دیا۔ پاکستانی، الجزائری، مراکشی اور دیگر قومیتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے علی حسنین جوئیہ کے ساتھ یکجہتی دکھائی۔
سوشل میڈیا پر ان کے حق میں پوسٹس، ویڈیوز، اور تعریفی پیغامات کی بھرمار ہو گئی۔یہ صرف ایک سڑک کا معاملہ نہیں تھا ، یہ ایک قیادت کی پہچان تھی۔ علی حسنین جوئیہ نے ثابت کیا کہ اصل رہنما وہ ہوتا ہے جو عوام کے ساتھ، اور عوام کے لیے کھڑا ہو۔