جس طرح کی کرکٹ کھیلی کریڈٹ پاکستان کو دیتا ہوں: مشتاق احمد

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ جس طرح کی کرکٹ کھیلی اس کا کریڈٹ پاکستان کو دیتے ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کے بعد مشتاق احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آغا سلمان نے بہت اچھا کھیلا۔سلمان کو کریڈٹ دیتا ہو جس طرح کی اس نے بیٹنگ کی۔ شاداب خان نے لمبے عرصے کے بعد شاندار پرفارمنس دی۔
انہوں نے کہا کہ میچ شروع ہوتے ہی پچ میں بولرز کو مدد مل رہی تھی۔ اگر دو تین چھکے کے بعد آپ وکٹ لے لیتے ہیں تو مورال بلند ہوتا ہے۔ جب آپ 200 رنز کا تعاقب کر رہے ہوتے ہیں پھر بہت مشکل ہوتا ہے کے 13 یا 14 کا رن ریٹ لے کر چلنا۔ہم سیریز میں کم بیک کریں گے۔
مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ ہم یہ دیکھ رہے ہیں کے ورلڈکپ کے لیے کیسا کمبی نیشن بنانا چاہیئے۔اگلے میچز میں نجم الحسن شانٹو کو چانس ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ پچھلے ایک سال سے بنگلادیش ٹیم کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔انہوں نے یہ دیکھا ہے کے بنگلادیش کے لوگ پاکستان سے بہت محبت کرتے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کہی بھی کھیل رہی ہو بنگلادیش کے لوگ بہت سپورٹ کرتے ہیں۔