کھیل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئںٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیمیں تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی میچ میں آج شام 4 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل آئیں گی۔

دونوں ٹیموں نے سیریز کے لیے بھرپور تیاری کی ہے اور یہ سیریز 7 فروری سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری کے لیے انتہائی اہم قرار دی جا رہی ہے۔

گزشہ روز دونوں کپتانوں نے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے لاہور پولیس نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ 9 ایس پیز، 25 ڈی ایس پیز اور 73ایس ایچ اوز سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔

351 اپر سب آرڈینیٹس، 188 لیڈی کانسٹیبلز سمیت 6 ہزار سے زائد افسران و جوان میچز کے دوران سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔

 پاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران ایک ہزار سے زائد ٹریفک وارڈنز بھی فرائض سر انجام دیں گے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران شہر بھر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔

بلال صدیق کمیانہ کے مطابق لاہور پولیس ملکی و غیر ملکی کرکٹرز اور شائقین کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔

سی سی پی او لاہور نے پولیس افسران کو پاکستان کرکٹ بورڈ اورمتعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی ہے کہ کرکٹ اسٹیڈیم، کھلاڑیوں کی رہائش اور روٹس کے سیکیورٹی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

اسٹیڈیم میں داخلے سے قبل ہر فرد کی تلاشی اور خواتین شرکاء کی چیکنگ بذریعہ لیڈیز پولیس عمل میں لائی جائے گی۔

سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سیف سٹی اتھارٹی و دیگر کنٹرول رومز کے ذریعے موثر مانیٹرنگ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی ہے کہ میچز کے دوران ڈولفن فورس، پیرو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔ سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور حالات پر مسلسل نظر رکھیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button