پاکستان

رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری سے، چوہدری شکیل احمد گوہر کی طرف سے امت مسلمہ کو پیغام

،بیلجیئم سمیت یورپ اور اسکینڈینیوین ممالک میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 19 فروری کو ہوگا

چوہدری شکیل احمد گوہر                     (  چوہدری شکیل احمد گوہر، سرپرست اعلیٰ ای یو پاک بیلجیم فیڈریشن اور کوکو گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر)

برسلز – (امن نیوز انٹرنیشنل ) یورپ اور اسکینڈینیوین ممالک میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 19 فروری کو ہوگا۔ چوہدری شکیل احمد گوہر، سرپرست اعلیٰ ای یو پاک بیلجیم فیڈریشن اور کوکو گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر، نے تمام امت مسلمہ کو رمضان المبارک کی دلی مبارکباد دی ہے۔چوہدری شکیل احمد گوہر نے ایک مختصر پیغام میں کہا: “اس مبارک مہینے میں اپنے غریب، مستحق بہن بھائیوں، یتیموں اور دکھی انسانیت کو یاد رکھیں۔ نماز، تراویح اور دیگر نیک اعمال میں دل جمعی سے حصہ لیں اور اللہ تعالیٰ کو خوش کرنے کی کوشش کریں۔ رمضان اللہ کی رضا کا مہینہ ہے، زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔”انہوں نے مزید کہا کہرمضان کے چاند کے نظر آنے کی خوشی میں تمام مسلمانوں کو میری طرف سے چاند مبارک ہو۔ یہ مہینہ رحمت، مغفرت اور برکت کا مہینہ ہے، اسے بھرپور ایمان اور نیک عمل کے ساتھ گزاریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button