انٹر نیشنل
بیلجیئم کی اسلامی کونسل نے رمضان المبارک کے حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا
برسلز – (امن نیوز انٹرنیشنل ) بیلجیئم کی اسلامی کونسل نے رمضان المبارک کے حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بیلجیئم میں یکم رمضان 1447 ہجری بروز جمعرات 19 فروری 2026 کو ہوگی۔ کونسل کے مطابق 17 فروری کو چاند نظر آنے کے لیے ضروری سائنسی شرائط پوری نہ ہو سکیں، جس کے بعد فلکیاتی اور سائنسی معیارات کی روشنی میں 19 فروری کو رمضان المبارک کا آغاز مقرر کیا گیا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اسلامی مہینوں کا تعین 1992 سے ایک طے شدہ سائنسی طریقہ کار کے تحت کیا جا رہا ہے۔ مسلم کونسل بیلجیئم نے ملک بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کو ایمان، ذمہ داری، اتحاد اور باہمی یکجہتی کے جذبے کے ساتھ خوش آمدید کہیں



