فیصل ممتاز راٹھور سے چوہدری امتیاز آکیا کی کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی،
ملاقات میں آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری، سیاحت اور اوورسیز کشمیریوں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد:( امن نیوز انٹرنیشنل) وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے اسپین کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری امتیاز آکیا نے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ حکومتِ آزاد کشمیر نے ریاست میں سرمایہ کاری اور سیاحت کے لیے دروازے کھول دیے ہیں، اور اس ضمن میں اوورسیز پاکستانیوں کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر مسئلہ کشمیر کا بیس کیمپ ہے، تاہم اگر اس مقدمے کو دنیا بھر میں مؤثر انداز میں کسی نے اجاگر کیا ہے تو وہ اوورسیز کشمیری ہیں۔
چوہدری امتیاز آکیا نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اوورسیز کشمیری کنونشن کے شاندار انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ بیرونِ ملک مقیم کشمیریوں کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی عدالت اور کمیشن کا قیام قابلِ تحسین اقدام ہے، جس سے اوورسیز کشمیریوں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
مزید برآں، چوہدری امتیاز آکیا نے اپریل میں بارسلونا میں منعقد ہونے والے اوورسیز پاکستانی کنونشن میں شرکت کی دعوت بھی دی


