ممتاز بزنس مین اور صدر او پی جی ایف بلجیم حسنین علی جوئیہ اپنے صاحبزادے علی حسنین جوئیہ کے ہمراہ دورہ اٹلی پر پہنچ گئے
اٹلی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور قریبی دوستوں کی جانب سے ان کے اعزاز میں مختلف دعوتوں کا سلسلہ بھی جاری

اٹلی-( امن نیوز انٹرنیشنل )ممتاز بزنس مین اور صدر او پی جی ایف بلجیم حسنین علی جوئیہ اپنے صاحبزادے علی حسنین جوئیہ کے ہمراہ دورہ اٹلی پر پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک اور والہانہ استقبال کیا گیا، اٹلی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور قریبی دوستوں کی جانب سے ان کے اعزاز میں مختلف دعوتوں کا سلسلہ بھی جاری رہا


۔ 
جس میں بھرپور شرکت کی گئی،استقبال کرنے والوں میں معروف شخصیات عمران مغل، رانا فاضل، چوہدری عمران لاہور، ضیاءاللہ ، ڈاکٹر ریحان،طارق ڈھلوں اور بوٹا رانجھا بھی شامل تھے، جنہوں نے مہمانوں کا نہایت محبت اور خلوص کے ساتھ خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر باہمی ملاقاتوں میں کمیونٹی امور، کاروباری مواقع اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔حسنین علی جوئیہ اور علی حسنین جوئیہ نے اپنے دورہ اٹلی کے دوران مختلف خوبصورت اور تاریخی مقامات کی سیر بھی کی، جہاں انہوں نے اٹلی کے ثقافتی ورثے اور دلکش مناظر سے بھرپور لطف اٹھایا۔ اس دورے کا مقصد نہ صرف دوستوں سے ملاقات بلکہ کمیونٹی کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا بھی تھا۔ حسنین علی جوئیہ نے میزبانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی محبت اور خلوص ہی اصل طاقت ہے، جو ہمیں ایک دوسرے کے قریب رکھتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی کمیونٹی کے اتحاد اور بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔


