پی ڈی ایم سیاسی یتیموں کا ٹولہ ہے
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) سینئیر رہنما زاہد بھدر پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ ہمارے دور میںقبل از وقت انتخابات کیلئے جلسے جلوس کرنے والے آج انتخابات سے کیوں راہ فرار اختیار کر رہے ہیں ،آصف زرداری پٹا ہوا مہرہ ہے اگر ان کی سیاست اتنی کرشمہ دکھاتی توآج پیپلزپارٹی کی یہ حالت نہ ہوتی ۔
پی ڈی ایم سیاسی یتیموں کا ٹولہ ہے ، جب تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی تب بھی خرید و فروخت کی منڈی لگائی گئی ، ہمارے لوگوں کو توڑنے کیلئے ان کے پائوں تک کو ہاتھ لگایا گیا ۔
پنجاب اسمبلی کے ایوان میں تحریک انصاف اور اتحادی (ق) لیگ کو اکثریت حاصل ہے پھر کس بنیاد پر تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی ہے۔
کرپشن میں لتھڑے ہوئے آصف علی زرداری کا کام ہی سیاست میں آلودگی پھیلانا ہے لیکن ان شااللہ تحریک انصاف بہت جلد اس آلودگی اور کرپشن کے خلاف بھل صفائی کی مہم کرے گی ۔