تارکین وطن
کپتان کانیا پاکستان عنقریب ظہورپذیرہوگا
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) غلام ربانی المعروف بابو بھائی صدر پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہےکہ کپتان کانیا پاکستان عنقریب ظہورپذیرہوگا،جہاں قائداعظمؒ کے فرمودات کی روشنی میں ترجیحات متعین ہوں گی۔وہ پاکستان جہاں قانون کی حکمرانی اورانصاف کی فراوانی ہوگی ۔
عمران خان کے ویژن کاآئینہ دارایسا روشن اورشاندار پاکستان جہاں کوئی طاقتورکسی کمزور کا حق غصب کرے گااورنہ عوام کے بنیادی حقوق پامال ہوں گے۔
نیب زدگان سے پاکستان کے قومی وسائل کی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی ۔ عوام ایک بہتر پاکستان کیلئے فوری عام انتخابات کے خواہاں ہیں اورانہوں نے ایک بار پھر ملک عزیز کی باگ ڈوراپنے محبوب اورقابل اعتماد قائدعمران خان کے سپردکرنے کااصولی فیصلہ کرلیا ہے۔