تارکین وطن
الیکشن موجودہ بحرانوں کے خاتمے کا واحد حل ہے
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) سینئیر رہنماسردار صدیق احمد پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ عوام کے سامنے مہنگائی کا رونا رو کر اقتدار پر قابض ہونے والے ٹولے نے عوام کو حرف غلط کی طرح فراموش کر رکھا ہے۔
جو مہنگائی ، بے روزگاری اور عدم تحفظ کے اندھے کنویں میں ہاتھ پاﺅں مار رہے ہیں مگر ان کے محافظ اپنی کرپشن اور مفادات کے محافظ بن کر رات دن اپنے اقتدار کو طول دینے کے تانے بانے بن رہے ہیں۔
گراں فروشوں ، چوروں ، ڈاکوﺅں اور قانون شکنوں کو حکمرانوں نے اپنی ہی طرح کھلی چھٹی دے رکھی ہے عوام اب یہ ظلم مزید برداشت نہیں کریں گے۔
عوام الناس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حقیقی عوامی حمایت کھو چکی ہے لہذا اسے فوری طور پر الیکشن کی جانب جانا چائییے الیکشن موجودہ بحرانوں کے خاتمے کا واحد حل ہے۔