صعنت و تجارت

ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، انٹربینک میں 300 روپے سے کم ہوگیا

ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج منگل کے روز انٹربینک میں  ڈالر 300 روپے سے کم ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے 66 پیسے کم ہوکر 299.50 روپے کی سطح پر آ گئی، تاہم بعد میں کمی کا رجحان جاری رہا اور ڈالر ایک روپے 83 پیسے کی کمی سے 299 روپے 33 پیسے کا ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان ہے، جہاں 94 پوائنٹس کی مندی سے کے ایس ای  100 انڈیکس گھٹ کر 45771 پوائنٹس کی سطح پر  آگیا۔ بعد ازاں مندی کا رجحان جاری رہا اور پی ایس ایکس میں 100 پوائنٹس کی مندی سے 100 انڈیکس 45765 پوائنٹس کی سطح پر ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button