مہا کمبھ میلہ؛ کترینہ بھی گنگا میں ڈبکیاں لگانے پہنچ گئیں، تصاویر وائرل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اپنی ساس کے ہمراہ مہاکنبھ میلے میں شرکت کیلئے پہنچی ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
فلم چھاوا کے اسٹار وکی کوشل کی اہلیہ کترینہ بھی اب سسرالیوں کے رنگ میں رنگ چکی ہیں اور وہ وکی کوشل کی والدہ اپنی ساس کے ساتھ مہاکنبھ میلے میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے دریا گنگنا میں ڈبکی بھی لگائی۔
اداکارہ نے اس موقع پر نارنجی رنگ کا لباس پہن رکھا ہے اور وہ گنگنا میں اپنی ساس کے ساتھ پوجا کر رہی ہیں۔ ہندو عقیدے کے مطابق وہ اس مقام پر دریا میں ڈبکی لگا کر اپنے گناہ دھوتے ہیں۔
واضح رہے کہ 13 جنوری 2025ء سے بھارت میں شروع ہونے والا یہ مذہبی میلہ ایک ہندو تہوار ہے جو ہر 12 سال بعد منعقد کیا جاتا ہے اور بھارت کے ہر کونے سے کروڑوں لوگ شریک ہوتے ہیں۔
بھارتی شہر الہٰ آباد میں جاری مہا کمبھ میلہ 26 فروری 2025ء کو اپنے اختتام کو پہنچے گا۔