شوبز

شہریار چوہدری سے کیسا رشتہ ہے؟ وینا ملک نے انکشاف کردیا

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ و ماڈل وینا ملک اپنے دیرنہ دوست شہریار چوہدری سے ان کے تعلقات سے متعلق سوال پر کھل کر بول پڑیں۔

حال ہی میں اداکارہ وینا ملک بلال عباس کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی سمیت شوبز سے جڑے موضوعات پر کُھل کر بات کی۔

پروگرام میں شریک ایک خاتون نے اداکارہ سے شہریار چوہدری سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ شہریار سے ان کی بات چیت انسٹاگرام پر میسجز کے زریعے ہوئی تھی تاہم وہ انکے دوست نہیں ہیں ان کا شہریار چوہدری کے ساتھ
’رومانس‘ کا رشتہ ہے۔

وینا ملک نے واضح کیا کہ انہوں نے تاحال شہریار چوہدری سے شادی نہیں کی ہے۔ شادی کب ہوگی؟ اس سوال پر وینا نے کہا کہ میں شادی کو لے کر اب بھی کنفیوژ ہوں مگر ابھی شادی کا ارادہ نہیں ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ صاف گو ہیں اور حسن پرست بھی ہیں وہ چاہتی ہیں کہ ان کا قد اگر 5.5 ہے تو ان کے شوہر کا قد 6 فٹ ہونا چاہیے۔ انہوں نے لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ اچھی زندگی گزارنے کیلئے اچھے مرد کا ساتھ بےحد ضروری ہے اس لئے اپنے لئے ایک اچھا مرد تلاش کریں شوہر کی تلاش کے وقت اس کے کردار اور فطرت کو ضرور دیکھیں کیونکہ انسان کی فطرت کبھی نہیں بدلتی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button