کھیل

دوسرا سیمی فائنل: ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 363 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذاقی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ایونٹ کے دوسرے ناک آؤٹ مقابلے میں نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز اسکور کیے۔ گلین فلپس 49 اور کپتان مچل سینٹنر 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

کیویز کی جانب سے رچن رویندرا 108 اور کین ولیمسن 102 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیرل مچل 49، ول ینگ 21، مائیکل بریسویل 16 اور ٹام لیتھم 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے لُنگی اینگیڈی نے 3، کگیسو رباڈا نے 2 اور وائن مُلڈر نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button