تارکین وطن
کراچی میں آٹا 140روپے اور مرغی کا گوشت610روپے کلو فروخت ہورہا ہے
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) سینئیر رہنماچوہدری محمد اکبر گوہر پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ کراچی میں آٹا 140روپے اور مرغی کا گوشت610روپے کلو فروخت ہورہا ہے ڈھائی نمبر آٹے کی ایکس مل قیمت 135روپے فی کلو تک آگئی ہے جبکہ حکومت نے نجی شعبے کو گندم درآمد کرنے کی درخواست کو بھی مسترد کردیا ہے جس سے آٹے کا نیا بحرا ن جنم لینے کا خدشہ ہے.
کراچی کی طلب پوری کرنے کے لیئے ماہانہ 45ہزار بوری گندم کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ سندھ حکومت فلور ملز کو صرف 10ہزار بوری گندم فراہم کر رہی ہے،
آٹے کے بحران کے پیچھے سندھ حکومت کے وہ چوہے ہیں جو ہرسال گندم کھا جاتے ہیں ، آٹے کی کمی کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے پورے ملک میں اسوقت مہنگائی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچی ہوئی ہے گزشتہ سات سے آٹھ ماہ میں مہنگائی کی شرح میں 40سے45فیصد اضافہ ہوا ایکسپورٹ ختم ہورہی ہے