تارکین وطن

بلاول بھٹو ہی پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہوں گے

برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) حاجی وسیم اختر سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی بیلجیئم نےکہا ہے کہ کراچی سے پی ٹی آئی کانام نشان مٹ چکا ہے کراچی کی عوام نے پی ٹی آئی کی جھوٹ اور یوٹرنز کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔

پی ٹی آئی جھوٹوں اور منافقوں کا ٹولہ ہے بلدیاتی انتخابا ت میں پی ٹی آئی والوں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔ کراچی کا میئر جیالا ہی ہوگا کیونکہ کراچی کی عوام جانتی ہے کہ پیپلز پارٹی ہی کراچی کے مسائل کا حل اور ترقی کی ضمانت ہے ۔

 بلاول بھٹو ہی پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہوں گے پیپلز پارٹی کے کارکن پاکستان کے کونے کونے میں شہید بی بی کا پیغام پہنچا رہے ہیں عوامی خدمت ہی پیپلز پارٹی کی پہچان ہے، بلدیاتی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کریں گے۔

پاکستان میں سیاسی استحکام لانے میں پیپلز پارٹی کا کردار نہایت اہم ہے ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور ڈیفالٹ سے بچانے کے لیئے پیپلز پارٹی نے بہت محنت کی ہے اور ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button