تارکین وطن

وفاقی حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں

برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل)  سینئیر رہنماسرور غوری پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ حکمران اپنی اور بیوروکریسی کی شاہ خرچیاںختم کریں،عوام آٹے کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ، حکمرانوں کی شاہ خرچیاں بدستور جاری ہے۔

وفاقی حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے علاوہ بجلی، گیس اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہونے والے ہوشربا اضافے نے عوام کو کہیں کا نہیں چھوڑا ہے۔

وفاقی حکومت سے اس حوالے سے سوال کیا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ یہ مسئلہ یا بحران ملز ایسوسی ایشنز اور صوبائی حکومتوں کا پیدا کردہ ہے مگر غریب عوام اس سارے معاملے میں پس رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button