تارکین وطن
گیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کو تحریک انصاف مسترد کرتی ہے
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) سینئیر رہنماآصف برلاس پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کو تحریک انصاف مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت فی الفور گیس کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کو واپس لے 76 فیصد گیس کی قیمت میں اضافہ ظلم اور عوام سے کھلی دشمنی کے مترادف ہے۔
گیس کی قیمت بڑھنے سے تین سو ارب روپے کا اضافی بوجھ غربت کی چکی میں پسی عوام پر پڑے گا خدارا حکمران ہوش کے ناخن لے شہباز سرکار جنیوا کانفرنس پر جشن منانے کی بجائے غریب عوام کو مہنگائی سے نجات اور لی فراہم کرے۔
تحریک انصاف گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ امپورٹڈ حکمران ٹولہ اپنی عیاشیوں کو بند کرے اور عوام کو ہنگامی بنیادوں میں ریلیف فراہم دیا جائے