تارکین وطن
پنجاب میں نام نہاد اپوزیشن ٹولے کو شکست فاش ہوئی ہے
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) چوہدری سرفراز رفیق سابق صدر پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ پنجاب میں نام نہاد اپوزیشن ٹولے کو شکست فاش ہوئی ہے۔ملکی مسائل کا واحد حل اور عوامی امنگوں کی بہترین عکاسی صرف نئے انتخابات کی صورت میں ممکن ہے۔
اب مزید تاخیر کئے بغیر فی الفور پورے ملک میں انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ ملک پر قابض چوروں کے ٹولے نے انتخابات رکوانے کیلئے ہر طرح کا حربہ استعمال کیا اب پنجاب اسمبلی تحلیل ہوچکی ہے اور صوبہ میں 90روز میں انتخابات کروانے آئینی پابندی ہے۔
اب بھی موقع ہے ضد اور انا چھوڑ کر عام انتخابات کا اعلان کیا جائے تاکہ ملک میں جاری عدم استحکام کا خاتمہ ہو سکے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ اب الیکشن سے کیوں بھاگ رہی ہیں؟۔