تارکین وطن
آصف زرداری جو خود کو سیاست کا کنگ سمجھ رہے تھے
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) سینئیر رہنماریاض خان پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ جو خیال لے کر اسلام آباد سے لاہور آئے تھے وہ ان کے دل میں رہ گیا اور انہیں خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔یہ ناکامی پی ڈی ایم اور ان کے حامیوں کے لئے درد سر بن جائے گی۔
آصف زرداری جو خود کو سیاست کا کنگ سمجھ رہے تھے ان کی بادشاہت عمران خان کے سیاسی قد کاٹھ کے سامنے دب کے رہ گئی ہے۔
اب ان لوگوں کو پنجاب سے کچھ حاصل نہیں ہونے والا اور بہت جلد ملک میں الیکشن کی جو فضاء قائم ہونے والی ہے عملی طور پر نظر آئے گی۔
نوجوانوں کی اکثریت پی ٹی آئی اور عمران خان کے بیانیہ کو مانتی ہے اور یہی نوجوان نسل پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے ویژن کو آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی دلوائے گی۔