تارکین وطن
امپورٹڈ حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) سینئیر رہنماچوہدری محمد اکبر گوہر پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان پورے لاہور میں مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں امپورٹڈ حکومت کا خاتمہ قریب ہے جلد عوام خوشخبری سنے گی۔
امپورٹڈ حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے انتخابات پورے ملک میں ایک ہی وقت میں ہوں گے اور انشاءاللہ تحریک انصاف دو تہائی اکثریت حاصل کرکے دوبارہ ملک میں حکومت بنائے گی
ن لیگ اور پیپلز پارٹی دھاندلی کے بغیر کوئی الیکشن نہیں جیت سکتی آصف زرداری اور نواز شریف دھاندلی کرنے کے ماہر ہیں صاف و شفاف انتخابات انعقاد ملک کے لئے اشد ضروری ہے حکمران ٹولے کو اپنے جاتے اقتدار کی فکر پڑی ہوئی ہے۔