سسٹم میں ڈیٹا اپ گریڈ کیے بغیر ٹیکس نوٹسز کا اجرا
کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سسٹم میں ڈیٹا اَپ گریڈ کیے بغیر ٹیکس نوٹسز کا اجرا کرنا شروع کر دیا ہے۔
اس بات کا انکشاف پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر کاشف انور ممتاز نے چیئرمین ایف بی آر کو بھیجے گئے مکتوب میں کیا ہے۔
مکتوب میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کو ایف بی ار کی جانب سے سیکشن 114 کے تحت نوٹسز کا اجرا کر رہا ہے، دلچسپ امر یہ ہے کہ ایف بی آر نے انتقال کر جانے والے افراد کو بھی ٹیکس وصولیوں کے نوٹسز جاری کیے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ کاروبار کی بندش یا موت کی اطلاع ایف بی آر کو سیکشن 117 کے تحت دی جاچکی ہے لہٰذا انہیں ٹیکس نوٹس کا اجرا کیوں کیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیکس بار نے مطالبہ کیا ہے کہ ایف بی آر پہلے اپنا ڈیٹا بیس کو اپ گریڈ کرے اور آئرس میں تمام معلومات کو اپ لوڈ کرے اور ڈیٹا بیس کے اپ گریڈیشن کے بعد نوٹسز جاری کیے جائیں۔