پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے دو بحری جہازوں کی فروخت کا سودا طے پا گیا

ویب ڈیسکMarch 11, 2025
facebooktwitterwhatsappmail
عملے کے اکثر افراد کا کنٹریکٹ بھی ختم ہوچکا، اہل خانہ کی بحری عملے کی واپسی کے لیے وفاقی وزارت ساحلی امور سے اپیل فوٹو: فائل
کراچی:پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے دو بلک آئل کنٹینرز بحری جہازوں کی فروخت کا سودا طے پا گیا۔
ترجمان پی این ایس سی کے مطابق ایم وی لاہور اور ایم وی کوئٹہ نامی جہازوں کی 20 سالہ عمر پوری ہونے پر فروخت کیا جارہا ہے، جہازوں کی فروخت کی منظوری وزارت بحری امور اور پی این ایس سی کے بورڈ سے لی گئی ہے۔
عمر پوری ہونے پر فروخت کیے جانے والے جہازوں کو انٹرنیشنل میری ٹائم اور شپنگ قوانین کے مطابق چلانے کی اجازت نہیں ملتی، پرانے جہازوں کی جگہ چار نئے آئل ٹینکراور ایک کنٹینر بردار جہاز بیڑے میں شامل کیا جائے گا۔
ترجمان پی این ایس سی کے مطابق فروخت کردہ جہازوں کو رواں ماہ کے آخر خریداروں کے سپرد کردیا جائے گا۔