تارکین وطن
پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) سینئیر رہنماسردار صدیق احمد پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے اور پورے ملک کی قوم پی ٹی آئی کی جانب دیکھ رہی ہے اس وقت میں پی ٹی آئی کی جانب سے کو ئی بھی غلط فیصلہ حالات کو یکسر بد ل سکتا ہے۔
موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرنے کے لیئے ہر حربہ استعمال کریگی کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ ان کی آخری حکومت ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی سیاست ہمیشہ کے لیئے دفن ہوجائیگی۔
عام انتخابات میں عوام ا ن تمام جماعتوں کو مسترد کردیں گے لیکن اس وقت قومی اسمبلی میں ایک مضبوط اپوزیشن کی ضرورت ہے جو حکومت کی نا اہلیوں اور ناقص پالیسیوں سے ہونے والے نقصانات سے عوام کو آگاہ کرسکے اور ان کو اپنی من مانی کرنے سے روکتے ہوئے حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے۔