شوبز

سابق کنٹسٹنٹ انوراگ نے سلمان خان اور بگ باس کو بےنقاب کردیا

ممبئی: بھارت کے مقبول ترین ریئلیٹی شو بگ باس سیزن 17 سے بےگھر ہونے والے کنٹسٹنٹ انوراگ ڈوبھل نے شو کے میزبان سلمان خان اور شو میکرز کو بےنقاب کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 17 سے حال ہی میں بےگھر میں ہونے والے کنٹسٹنٹ انوراگ ڈوبھل نے شو سے نکلنے کے بعد اپنے یوٹیوب چینل پر اپنا ایک وی لاگ اپلوڈ کیا ہے جس میں اُنہوں نے شو کے میزبان سلمان خان اور شو میکرز پر الزامات عائد کیے ہیں۔

انوراگ ڈوبھل نے کہا کہ “بگ باس کے بارے میں کہا گیا تھا کہ یہ ایک ریئلیٹی شو ہے لیکن ایسا کچھ نہیں ہے، یہ سب جھوٹ ہے، بگ باس اپنے پسندیدہ کنٹسٹنٹ کو ہی ٹی وی پر اچھا دِکھاتا ہے اور ہم جیسے کنٹسٹنٹ کو ٹی وی پر بُرا دکھایا جاتا ہے”۔

 

اُنہوں نے کہا کہ “میں نے بگ باس کے گھر میں تین مہینے اذیت میں گزارے، سب میرے خلاف تھے، میں اُس گھر میں اکیلا ہوچکا تھا، ہر بات میں مجھے بگ باس کی طرف سے ٹوکا جاتا تھا جبکہ سلمان خان تک نے مجھ سے بات کرنے سے انکار کردیا تھا”۔

انوراگ ڈوبھل نے کہا کہ “اس شو میں بگ باس اور سلمان خان نے میرے ساتھ ناانصافی کی، مجھے سب کے سامنے بےعزت کیا گیا، مجھ سے جھوٹ بولا کہ تمہارے ماں باپ تم سے ملنا نہیں چاہتے اور میں اس بات پر بہت زیادہ دُکھی ہوا کہ میں نے ایسا کیا کردیا ہے کہ میرے ماں باپ بھی میرے خلاف ہوگئے جبکہ سچ تو یہ ہے کہ بگ باس اور سلمان خان نے کبھی میرے گھروالوں سے کوئی رابطہ کیا ہی نہیں تھا، مجھے دھوکے میں رکھا گیا”۔

مزید پڑھیں: سلمان خان کیوجہ سے ‘بگ باس’ کی کنٹسٹنٹ بیہوش، اداکار پر خوف طاری

اُنہوں نے کہا کہ “دیوالی کے موقع پر شو کے تمام کنٹسٹنٹ کو اُن کے گھر والوں کی ویڈیوز دکھائی گئیں اور میں اپنے ماں باپ کی جھلک دیکھنے کے لیے ترس گیا تھا، میرے لیے شرط رکھی گئی کہ پہلے ڈانس کرو، اُس کے بعد ہی تم اپنے ماں باپ کی ویڈیو دیکھ سکو گے، مجھے ڈانس نہیں آتا تھا لیکن میں نے ویڈیو کی خاطر ڈانس کیا اور سب نے میرے ڈانس کا مذاق بنایا”۔

انوراگ ڈوبھل نے کہا کہ “میں بگ باس کے گھر میں ذہنی اذیت کا شکار ہوچکا تھا، میں گھنٹوں باتھ روم میں جاکر روتا تھا اور باہر آکر یہی محسوس کرواتا تھا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں”۔

اُنہوں نے کہا کہ “جب مجھے بگ باس کے گھر سے بےدخل کیا گیا تو اُس کے بعد شو کے میکرز نے مجھے دو دن تک ایک ہوٹل میں رکھا، اس دوران بھی شو کے میکرز نے مجھے ذہنی اذیت دی، مجھے میرا فون نہیں دیا، مجھے میری فیملی سے رابطہ نہیں کرنے دیا اور اس دوران میں نے خودکشی کرنے کا سوچ لیا تھا”۔

انوراگ ڈوبھل نے مزید کہا کہ “میں وہ تین مہینے کبھی نہیں بھول سکوں گا جو میں نے بگ باس کے گھر میں گُزارے کیونکہ وہ بہت مشکل وقت تھا”۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button