چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے یورپ میں مسئلہ کشمیر پر اپنی کوششیں تیز کردی ہیں
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے یورپ میں مسئلہ کشمیر پر اپنی کوششیں تیز کردی ہیں برسلز(پ۔ر) کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے یورپ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز تر کردی ہیں۔
اس سلسلے میں انہوں نے حالیہ دنوں اہم یورپی شخصیات، یورپی حکام اوربعض یورپی اراکین پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کیں اور انہیں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے آگاہ کیا۔
منگل کے روز برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کی لابی میں ان کی ملاقات صدر آزاد کشمیر برسٹر سلطان محمود چوہدری سے بھی ہوئی جو ان دنوں بلجیم کے دورے پر ہیں۔
چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے اپنے ایک بیان میں بتایاکہ ان کی کوشش ہے کہ یورپی حکام کو مسئلہ کشمیر سے زیادہ سے زیادہ آگاہ کیا جاسکے۔
یورپی اہم شخصیات، اعلیٰ حکام اور اراکین یورپی پارلیمنٹ سے ملاقاتوں کے علاوہ، کشمیرکونسل ای یو کی طرف سے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
کشمیرکونسل یورپ (ای یو) کے زیراہتمام 26 جنوری بروز جمعرات بھارت کے یوم جمہوریہ (یوم سیاہ)کے موقع پر برسلزمیں ای یو ایکسٹرنل ایکشن سروس (یورپی یونین کی وزارت خارجہ) کے سامنے ایک روزہ پرامن احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا۔ پلس شومین پر احتجاجی کیمپ ٹھیک دن دو بجے شروع ہوگا۔
کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسید نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ بھارت ایک طرف جمہویت کا دعویدار ہے لیکن دوسری طرف کشمیریوں پر ظلم کررہا ہے اور ان کے جمہوری حقوق کو سات دہائیوں سے دبا رہا ہے۔
علی رضاسید نے کہاکہ کشمیریوں کوان کے حقوق ملنے چاہیں۔ ان پرناانصافیاں ختم ہونی چاہیں تاکہ کشمیری خوشحال زندگی بسر کرسکیں۔
چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے مطالبہ کیاکہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکاجائے اور کشمیریوں کو ان کاحق دیاجائے۔
بھارت کشمیریوں پر مظالم بندکرے اورکشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے اپنے وعددوں پر عمل کرے۔
Av. Des Vaillants 36, 1200 Brussels, Belgium, e-mail: info@kashmircouncil.eu