تارکین وطن

سویڈن میں ہونے والی قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں

(برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل سویڈن میں ہونے والی قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں (آئی ایچ آر ایم)

 

حکومت وقت سے مطالبہ فلفور اسلامی ممالکوں کا ہنگامی اجلاس بلا کر متفقہ فیصلہ کیا جائے ایسے ناسوروں کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے جو ہمارے مذہب اسلام کے ساتھ کھیلتے ہیں (آئی ایچ آر ایم )
اقوام متحدہ اور اسلامی نظریاتی کونسل کو یہ باور کرایا جائے کہ آئندہ اس طرح کے واقعات پر روک تھام کی جائے (آئی ایچ آر ایم )

راولپنڈی اسلام آباد چکوال تلہ گنگ کلر کہار منڈی بہاؤالدین گوجرانوالہ سیالکوٹ لاہور اوکاڑہ رحیم یار خان بہاول پور ڈیرہ غازی خان پشاور بلوچستان سندھ اور پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے عہدے داران نے پرامن احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا جس میں قرآن پاک کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا (آئی ایچ آر ایم)

ورلڈ چیئرمین رانا بشارت علی خاں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ نے کہاکہ
پاکستان بھر سے احتجاج کے لۓ نکلنے والے انٹر نشنل ہیومن رائٹس مومنٹ کے مجاہدوں کو سلوٹ پیش کرتا ہوں کہ اپ سب نے اللہ کے حضور حاضری لگوائی اور دنیا بھر کے ملعونوں کو یہ باور کروایا کہ مسلمان کوئی کمزور قوم نہیں ہے

اپ سب دین , وقرآن , اور رسول کی خاطر آج دنیا بھر میں ایمان کی طاقت کا سنہرا باب رقم کرنے میں کامیاب ہوۓ
خصوصا سویڈن کے اس بے حس جانور ٹائپ کو سزاۓ موت دلاوانے کی خاطر یک اواز ہوۓ
اللہ پاک اپ سب کو محنت کا پھل زرور دے گا اور اپ سب کو کامرانی عطا فرماۓ گا کیونکہ ہمیشہ کامرانی حق کی ہے سو اپنے مسلمان ہونے کا فریضہ سر انجام دیا ہے یہ دنیا بھر کے ملعونوں کو قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے کی جرات سے روکا ہے اپ سب کی اواز سے اب کوئی یہ عمل نہیں کرے گا اگر کرے گا تو اسے سزاے موت لازم ہوگی

ایک بار پھر اپ سب کی جرات ہمت حوصلہ اور دین کی خاطر قرآن کی خاطر ڈٹ جانے کے عمل پر سلوٹ پیش پاکستان کے تمام عہدے داران کو جنہوں نے میری اواز پر لبیک کہا اور پاکستان بھر میں احتجاج کے لے سب کو یکجا کیا انہیں بھی سلوٹ پیش کرتا ہوں

تفصیلات کے مطابق بروز جمعہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے زیر اہتمام پورے پاکستان میں سویڈن میں ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک نذر آتش کیا گیا تھا اس کے خلاف پرامن احتجاج ریکارڈ کرانے
جس میں ضلع چکوال انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کی ٹیم نے چکوال پریس کلب کہ سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا جس میں مرکزی چیف آرگنائزر راجہ شیر بلال علی وائس مرکزی چیئرمین ملک عرفان خانی چیئرمین ضلع چکوال صفی الدین صفی جنرل سیکرٹری چودھری شازیب اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی احتجاج میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا سویڈش امبیسڈر کو دفتر خارجہ بلاکر اس بات پر زور دیا جائے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے لوگوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور سولی پر چڑھایا جائے جلوس میں علاقے کے مقامی علمائے کرام اور دیگر احباب میں بھی شرکت کی

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ میں نماز جمعہ کے بعد دربار بخاری شریف سے سویڈن کے ملعون خنجیر راس موس کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ ریلی دربار بخاری سے مین بازار پرانی سبزمنڈی روڈ طباخیاں چوک سے ہوتی ہوئی واپس دربار بخاری پر اختتام پزیر ہوئی ۔ ریلی میں مقامی علماء کرام اور مسجد بخاری شریف کے امام صاحب کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام اور بچوں نے شرکت کی اور حرمت قرآن پر جان بھی قربان ہے اور قرآن کے دشمنوں پر لعنت بے شمار کے نعرے بھی لگائے ۔ اختتام میں درود سلام پڑھا گیا اور دعا بھی کی گئی ۔

گڈانی:: بین الاقوامی ادارہ براٸے انسانی حقوق انٹر نیشنل ہیومن راٸٹس موومنٹ تحصیل گڈانی کے چیٸرمین فرحان حسینی انگاریہ۔ صدر وڈیرہ تیمور علی ڈگارزٸی۔ سنیٸر ناٸب صدر شاہجہان ڈگارزٸی۔ ناٸب صدر فیصل مجید سنگھور۔ سنیٸر جنرل سیکرٹری عبدالولید بلوچ۔ ڈپٹی جنرل سیکرٹری یاسر حمید بلوچ۔ انفارمیشن سیکرٹری نعیم ڈگارزٸی۔ جواٸنٹ سیکرٹری مقبول ڈگارزٸی۔ پریس سیکرٹری آصف بلوچ ممبران شیراز ڈگارزٸی۔ ولیم ڈگارزٸی۔

علی محمد ڈگارزٸی محمد امین ڈگارزٸی جمیل احمد ڈگارزٸی حسنین علی انگاریہ شیراز انگاریہ عبدالمجید بلوچ اور عاقب بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کہ واقعےکی بھرپور لفظوں میں اس کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا اسلام کی دعوت اور قرآن پاک کی پیغام پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے

اسلام ہمیشہ بلند تھا اور ان شاء اللہ بلند رہے گا قرآن پاک کی انہوں نے پورے امت مسلمہ کی دل آزاری کی ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے اس پر حکومت پاکستان کو سخت احتجاج کرنا چاہیے او آئی سی کا اجلاس طلب کر کے بھرپور احتجاج کیا جائے قرآن پاک اللہ تعالی کی آخری کتاب ہے

مسلمان کسی صورت بھی اس کی بے حرمتی کبھی برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا مسلمان ملکوں کی خاموشی سے یہ لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں اس لیے کبھی قرآن پاک کی بے حرمتی کبھی گستاخی کے واقعات ہوتے رہتے ہیں تمام مسلمان ملک ایک ہو کر ان کو ایسا جواب دیں کے آئندہ کوئی ایسے واقعات پیش نہ آئیں اسلام پر امن مذہب ہے تمام مظلوموں کیاحترام کا درس دیتا ہے

آزادی رائے کے اڑ میں یہ لوگ اسلام دشمن حرکتیں کر رہے ہیں جس کی ہر گز یہ اجازت نہیں دی جائے گی حکومت پاکستان اس کا بھرپور احتجاج کریں:سویڈن میں ہونے والی قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف گوجرانوالہ میں جنرل سیکرٹری پنجاب زاہد محمود راںڈویژنل چیئرمین طیب مہر ڈویژنل صدر رانا نوید ڈویژنل جنرل سیکرٹری رانا آصف صدر ڈسٹرکٹ رانا امجد حسن اور ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین ڈاکٹر قمر عباس کی قیادت میں بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا گیا

اس میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے عہدیداروں اور سول سوسائٹی نے بھرپور شرکت کی اور اس ملعون کو فی الفور گرفتار کرنےاور اسے کیفرکردار تک پہنچانے کےلیئے آقوام متحدہ اور اسلامی نظریاتی کونسل کو یہ باور کرایا گیا کہ آئے دن یہود و نصارٰی کے اس طرح کے اقدام کو روکا جائے اور اس کا قانون مرتب ہو جہاں بھی یہ قدم اُٹھایا جائے وہیں اس ملعون کو سزائے موت سے اس کا قلع قمع کیا جائے تاکہ آیئندہ کسی کو بھی مسلمانوں کے جزبات سے کھیلنے کا موقع نہ مل سکے _

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین رانا غلام نبی مرکزی جنرل سکیٹری رانا اسم کی زیرے صدارت اور صوبہ سندھ کے صدر ندیم قادری جنرل سکیٹری سجاد خان جنرل سکیٹری ہیلتھ وینگ ڈاکٹر خالد آرائیں انفارمیشن سکیٹری شعیب انجم کی زیرے قیادت میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ایک کامیاب پروگرام حیدرآباد پریس کلب پر کیا گیا

جس میں انٹرنینشل ہیومن رائٹس موومنٹ عہدیدران اور میمبران کے ساتھ سینکڑوں لوگوںمرکزی چیئرمین رانا غلام نبی صدر ساؤتھ پنجاب حافظ افتخار احمد کی ہدایات رانا محمد فیصل مرکزی چیئرمین کمپلین سیل پاکستان محمد نعمان نارو چیف کوآرڈینیٹر ساؤتھ چوہدری یوسف جنرل سیکریٹری فیصل آباد کی قیادت میں ٹیم فیصل آباد جن میں شہزاد چیمہ انچارج کمپلین سیل فیصل آباد۔ مرزا عبدالمنان سیکریٹری انچارج سیل محمد عدنان سٹی صدر فیصل آباد رانا حیدر علی نائب صدر فیصل آباد و دیگر جملہ عہدیدران نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حوالے سے فیصل آباد ضلع کونسل چوک پریس کلب اور چوک گھنٹہ گھر میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اور پر امن ریلی نکالی اس دوران رانا محمد فیصل اور نعمان نارو سمیت دیگر عہدیدران حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ فی الفور تمام اسلامی ممالک کی ہنگامی میٹنگ بلائیں اور قرآن پاک کی بے حرمتی پر اقوام عالم کو ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ ہوں۔

اسی طرح اوکاڑہ میں چیئرمین پنجاب شہادت علی سپرا کی زیر قیادت احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں آئی ایچ آر ایم کار کی پوری ٹیم نے شرکت کی اور اس بات پر زور دیا سویڈن میں قرآن مجید کی ہونے والی بے حرمتی مسلمہ امہ کبھی برداشت نہیں کرے گی اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا گیا کہ سویڈن امبیسڈر کو بلاک کر اس پر زور دے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے والے افراد کو جلد سے جلد گرفتار کر کیفرے کردار تک پہنچایا جائے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button