تارکین وطن
عمران خان کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) رانا مصرف سینئیر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی بیلجیئم نےکہا ہے کہ عمران خان کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں عمران خان نے ماضی میں بھی عوامی توجہ حاصل کرنے اور اپنی سیاست کو فل اسٹاپ سے بچانے کے لیئے پینترے بدلے ہیں اور یہ الزام بھی اس ہی طرح کا ایک پینترا ہے
عمران خان بنیادی طور پرایک غیر ذمہ دار انسان ہے اور خدانخواستہ ملک میں کوئی بھی سانحہ ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوگی۔
پی ٹی آئی والوں کی سیاست ذاتی مفادات سے شروع ہوتی ہے اور وہیں ختم ہوجاتی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے دہشتگردی کے خلاف لازوال قربانیاں دیں ہم امن ، جمہوریت اور انسانیت کی بقا اور بھلائی کی بات کرتے ہیں۔