تارکین وطن

حکومت دہشتگرد پکڑنے کی بجائے سیا ستدان پکڑ رہی ہے

برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل)چوہدری نیاز احمد تارڑ سینئیر رہنما پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ حکومت دہشتگرد پکڑنے کی بجائے سیا ستدان پکڑ رہی ہے، پی ٹی آئی کیخلا ف انتقامی کاروائیاں ظاہر کررہی ہے کہ امپور ٹڈ حکومت کے ہا تھ پا ئو ں پھولے ہوئے ہیں ،

فواد چوہدری کے بعد شیخ ر شید کی گر فتاری حکومتی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔فواد چوہدری کے بعد شیخ ر شید کی گر فتاری کی جتنی مذ مت کی جائے کم ہے۔

شیخ ر شید کوبھی حکومت زیادہ دیر جیل میں نہیں رکھ سکے گی کیو نکہ شیخ ر شید کے خلا ف جو کیس ہے اس میں جان نہیں ہے صر ف شیخ ر شید کو عمران خان کا سا تھ دینے پر نشانہ بنایاجا رہاہے۔

پنجاب کے سا بق وزیراعلی چوہدری پرو یزالٰہی کے گھر پر پو لیس چھاپے کی مذ مت کر تے ہیں اورحکومت سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ پی ٹی آئی قیاد ت کو پکڑنے کی بجائے ملک میں دہشتگردی کرنے والو ں کو پکڑیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button