تارکین وطن

پاکستانی قوم کو ترکی کی دوستی پر فخر ہے

برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل)  چوہدری تجمل فاروق چیمہ سینئیر رہنما پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ تر کیہ اور شام میں شدید زلزلے سے ہونے والی ہولناک تباہی اور جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا  اللہ تعالی دنیا کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھے۔

  پاکستانی قوم کو ترکی کی دوستی پر فخر ہے  ترکی نے ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے  پاکستانی قوم  زلزلے میں  جاں بحق ہونے والے خاندانوں کے   غم میں برابر کے شریک ہیں

عالمی برادری خصوصا مسلم ممالک سے پر زوراپیل کی ہے کہ آزمائش کی اس گھڑی میں ترکیہ کی بھرپور مدد کریں  متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی  و اظہار تعزیت کی  اور مرحومین کے  درجات کی بلندی اور  زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button