ایسا بد ترین ظلم اور جبر تو مارشل لا کے ادوار میں بھی نہیں ہوا
برسلز (امن نیوز) اظہر دستگیر سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم اور معروف سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت بیلجیئم نے امن نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایک جماعت کے بغض میں جانبدارانہ اقدامات سے خود کو بے وقعت کر لیا ہے،ہمیں معلوم ہے گرفتاریاں ان کا آخری حربہ ہے اس لئے از خود جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا ہے۔
ایسا بد ترین ظلم اور جبر تو مارشل لا کے ادوار میں بھی نہیں ہوا جو آج کیا جارہا ہے ،مظالم سے ثابت ہو گیا جمہوریت کے لبادے میں آج بد ترین آمریت مسلط ہے۔
ہر طرح کے منفی ہتھکنڈوں کے باوجود عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف ثابت قدم ہے،ظلم و جبر نے تحریک انصاف کو کندن بنا دیا ،عمران خان کی مقبولیت کا گراف مزید اوپر جارہاہے۔
ان شا اللہ پاکستان تحریک انصاف کی جدوجہد ملک کی سمت کا تعین کر دے گی،اب واضح فیصلہ ہوجائے گا یہاں مافیاز کا راج رہے گا یا ملک کے اصل وارثوں عوام کا راج ہوگا۔
عوام پاکستان کو بچانے کیلئے سر پر کفن باندھ کر باہر نکلنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔