تارکین وطن

امپورٹڈ حکومت انتقام کی آگ میں جل رہی ہے

برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) چوہدری زاہد  رضا بھدر  چیئرمین ای یو پاک بیلجئیم فیڈریشن سابق صدر پی ٹی آئی بیلجئیم  نےکہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت انتقام کی آگ میں جل رہی ہے  امپورٹڈ حکومت نے دس ماہ میں صرف تحریک انصاف کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایاجو قابل مذمت ہے۔

   شاہ محمود قریشی کو ،30 دن کے لئے نظر بند کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں  تحریک انصاف کے رہنما اور کارکن  فسطائی اور فاشسٹ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں  کے سامنے  ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

   رانا ثناء اللہ  کی ایما پر  نگران حکومت   گرفتار پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے  جو کہ بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

پوری قوم کی صرف نظریں عدلیہ پر   لگی ہوئی ہیں اعلی عدلیہ اور ججز کے خلاف منظم کمپین چلانے والوں کا چہرہ قوم کے سامنے عیاں ہوچکا ہے۔

  پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی ترجیح میں عوام کبھی بھی نہ رہے  ایمپورٹڈ حکومت نے اپنے آپ کو ریلیف دیا ۔ عوام کی مہنگائی سے چیخیں نکل چکی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button