کھیل وکھلاڑی

ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق کرکٹر نے حارث رؤف کو اپنے اسکواڈ سے باہر کردیا

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے حارث رؤف کو باہر کردیا۔

وقار یونس، بازید خان، سلمان بٹ اور باسط علی کے بعد قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے بھی پاکستان کے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنا 15 رکنی اسکواڈ منتخب کیا ہے۔

سابق کرکٹر و سلیکشن کمیٹی کا حصہ رہنے والے کامران اکمل نے ٹی20 ورلڈکپ کے 15 رکنی اسکواڈ میں حارث رؤف اسکواڈ میں جگہ نہیں دی جبکہ فاسٹ بولنگ لائن اَپ کیلئے شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ اور عباس آفریدی کو اسکواڈ کا حصہ بنایا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی

کامران اکمل نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کو اوپننگ کیلئے منتخب کیا جبکہ پاور ہٹنگ کیلئے عرفان خان نیازی، افتخار احمد، اور اعظم خان کو لوئر مڈل آرڈر میں جگہ دی۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق کرکٹر نے محمد عامر کو اپنے اسکواڈ سے باہر کردیا

سابق وکٹ کیپر اسامہ میر اور آل راؤنڈر عامر جمال کی اسکواڈ میں شمولیت پر مخمصے شکار رہے۔

کامران اکمل کا 15 رکنی اسکواڈ؛

کپتان بابراعظم، محمد رضوان، فخر زمان، عرفان خان نیازی، افتخار احمد، اعظم خان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، عثمان خان، صائم ایوب یا ابرار احمد، عباس آفریدی، اسامہ میر یا عامر جمال

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button