تارکین وطن
نگران حکومت گھٹیا اور نیچ حرکتوں پر اتر آئی ہے
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) زاہد بھدر سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ انشاءاللہ عمران خان کی قیادت میں دوبارہ پھر ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔
امپورٹڈ حکومت بد ترین انتقامی کارروائیوں کا سیاہ ترین دور ہے زمان پارک میں نگران حکومت پنجاب کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی بیریئر کو ہٹانا بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔
ایسا لگتا ہے امپورٹڈ اور نگران حکومت گھٹیا اور نیچ حرکتوں پر اتر آئی ہے عمران خان کی حفاظت اور سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
جو حکومت پوری نہیں کر رہی بلکہ مسلسل لاپرواہی غفلت مرتکب ہو رہی ہے ایک ماہ سے عمران خان کے جانثار ساتھی دن رات ان کی حفاظت کرنے پر مامور ہیں۔
رانا ثناءاللہ کان کھول کے سن لو بدترین سیاسی شکست کے لئے تیار ہو جاؤ