بین الاقوامی

ترکیہ میں مسجد کے باہر چاقو بردار شخص کا راہگیروں پر حملہ؛ 7 افراد زخمی

انقرہ: ترکیہ میں ایک مسجد کے باہر ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹ پہنے ایک نقاب پوش نے راہگیروں پر چاقو سے حملہ کیا اور اس کو ایکس پر لائیو نشر بھی کیا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ مصروف شاہراہ کے نزدیک پیش آیا۔ ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹ پہنے حملہ آور کا حلیہ نہایت پُراسرار تھا۔ کلہاڑی کمر سے لٹکی ہوئی تھی۔ بلٹ پروف جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔

حملہ آور کا منہ ماسک سے ڈھکا ہوا تھا۔ آنکھیں چشمے کے پیچھے چھپی ہوئی تھی جب کہ سینے پر نازی نشان ’کالا سورج‘ بھی سجایا ہوا تھا۔

پولیس نے 18 سالہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا تاحال حملے کے محرک کا تعین نہیں کیا جا سکا تاہم عینی شاہدین نے پولیس کا بتایا کہ حملہ آور نوجوان موبائل گیمز سے متاثر لگ رہا تھا۔

تاحال حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

حملے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button