بین الاقوامی

اسرائیل پر حملہ نہ کرنے کا یورپی ممالک کا مطالبہ غیر منطقی ہے؛ ایران

یورپی ممالک فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ تحمل سے کام لیتے ہوئے اسرائیل پر حملہ نہ کرے جس سے خطے کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے اسرائیل پر حملہ نہ کرنے کا مطالبہ نہ صرف بین الاقوامی قانون سے متصادم ہے بلکہ سیاسی طور پر غیر منطقی بھی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ حیران کن طور پر ان یورپی ممالک نے ایران کی خودمختاری پر اسرائیلی حملے پر مجرمانہ چپ سادھی ہوئی ہے۔

ایرانی ترجمان ناصر کنعانی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حق دفاع کا ستعمال کرتے ہوئے اسرائیل کو ایرانی کی خود مختاری پر حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے فرانس، جرمنی اور برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور معصوم فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کے خلاف بھی اسی طرح اکٹھے ہو کر کھڑے ہوجائیں۔

یاد رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو تہران کے حساس کمپارٹمنٹ میں اُس وقت میزائل حملے میں شہید کیا گیا تھا جب وہ نومنتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد رات قیام کے لیے گیسٹ ہاؤس پہنچے تھے۔

ایران اور حماس نے اس حملے کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا تھا جب کہ اسرائیل نے اس الزام کی نہ تو تصدیق اور نہ ہی تردید کی ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button