شوبز

انڈین بزنس مین کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبروں پر کریتی سینن کا ردعمل سامنے آگیا

ممبئی: بھارتی بزنس مین کبیر باہیا کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبروں پر کریتی سینن کا ردعمل سامنے آگیا۔

بالی وڈ انڈسٹری میں یہ خبریں گرم ہیں کہ 34 سالہ اداکارہ انڈین بزنس مین کے ساتھ ڈیٹنگ کررہی ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگ اکثر خبریں پھیلانے سے پہلے اس کی تصدیق نہیں کرتے اور سوشل میڈیا پر منفی باتیں تیزی سے پھیلتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ان کے متعلق جھوٹی خبریں شائع ہوتی ہیں تو نہ صرف انہیں مایوسی ہوتی ہے بلکہ وہ خبریں ان کے خاندان کو بھی متاثر کرتی ہیں۔

کریتی سینن کا مزید کہنا تھا کہ ان کی شادی کے متعلق قیاس آرائیاں درست نہیں ہیں اور لوگوں پر ان کی وضاحت کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button