شوبز

عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کی بولڈ تصاویر پر مداح ناراض

معروف ٹی وی اینکر مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ و اداکارہ طوبیٰ انور کو بولڈ تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر طوبیٰ انور نے کچھ بولڈ تصاویر ویسٹرن لُک میں شیئر کیں، جس پر مداح چراغ پَا ہوگئے۔

گلیمریس تصویر پر ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ عامر لیاقت کو سیڑھی بنا کر چھوڑ دیا، خود عیش کر رہی ہے، وہ بیچارہ تو دنیا سے چلا گیا۔

ایک اور صارف کی جانب سے کمنٹ کرتے ہوئے کہا گیا کہ سمجھ نہیں آتا کہ پاکستانی اداکارائیں مشہور ہونے کے بعد بولڈ کیوں ہوجاتی ہیں؟۔

مزید پڑھیں: طوبیٰ انور کو دبئی کا ‘گولڈن ویزا’ مل گیا

ایک صارف نے پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ آپ بولڈ لُک میں نہیں بلکہ ڈیسنٹ انداز میں سوبر لگتیں ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی اداکارہ کو ڈرامہ سیریل عجیب کردار پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button